{مسائل کے حل کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، آفاق احمد

aاس شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے،6اپریل کو ڈسٹرکٹ سینٹرل سمن آباد آفس کا افتتاح کردیا جائیگا، پرامن احتجاج کو طاقت سے کچلنے سے احتیاط کیاجائے، پریس کانفرنس

جمعرات 3 اپریل 2025 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ پاکستان آفاق احمد نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،اس شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ،چیئر مین آفا ق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپر مافیاکی غنڈہ گردی اور اسٹریٹ کریمنل کی جانب سے شہریوں کو خون میں نہلانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، پچھلے سال 750جبکہ رواں سال کے دوران 260سے زائد افراد ٹریفک حادثات کے سبب جاں بحق ہوئے ہیں جس پر جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ ،سنی تحریک سمیت تمام ہی اسٹیک ہولڈرز نے اپنی اپنی حیثیت اور پالیسز کے مطابق آواز اٹھائی ہے جسے ہم سرہاتے ہیں کیونکہ یہ مسئلہ کسی قومیت ، جماعت یا طبقہ کا نہیں بلکہ پورے شہر کا ہے اس لئے تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہے، جس کیلئے ہم نے 12اپریل کو پر امن احتجاج کا اعلان کیا ہے جس میں تمام شہر میں بسنے والوں سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور اس میں ہم سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت پرچم کیساتھ شریک نہیں ہونگے بلکہ سفید پرچم پورے شہر کی نمائندگی ثابت کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے عوام سفید پرچم کے ساتھ نکلے گے ، مختلف مقامات سے نکلے جانے والی ریلیوں کی سربراہی مختلف عہدیدران کرینگے،لائنز ایریا سے شوکت اللہ فاروقی ، ملیر سے شاہد فراز، کورنگی سے عارف اعظم ، نارتھ ناظم آباد سے ایڈوکیٹ جاوید چھتاری، پی آئی بی سے ایڈوکیٹ خرم مقصود، شاہ فیصل سے انجنئیر خرم مقصود، لانڈھی سے ڈاکٹر نگہت اور تنویرقریشی،فیڈرل بی ایریا سے نوید نارو،ناتھ ناظم آباد سے صادق ادریس، جبکہ میں آفاق احمد UPموڑ سے قیادت کرینگے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں سے مقامی عہدیدران عوام کے ساتھ نکلے گے جو ثابت کرینگے کہ کراچی کی عوام غلام نہیں۔

انہوں نے کہا تاجر برادری کی بہت بڑی تعداد میں یونینز کے وفود نے ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر ہم ان تمام کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس شہر سے محبت کی سزا دی جارہی ہے، ہم جانتے ہیں ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ، لیکن ہمارے شہر کے لوگوں کے قتل پر خامو ش تماشائی بھی نہیں بن سکتے ہمارا احتجاج پر امن ہے جس طاقت سے کچلنے کی کوشش نا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ ہم ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مرکزی آفس کھولنے جارہے ،جسکا باقاعدہ افتتاح6اپریل کو آپ لوگوں کی موجودگی میں کردیا جائیگا،جسے سمن آباد گلبرک چورنگی پرقائم کیا گیا ہے،جہاں سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیگی۔