
9 مئی مقدمات، ملزما ن کی ضمانتوں کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا
فیصل علوی
جمعہ 4 اپریل 2025
11:06

(جاری ہے)
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت کی تھی۔ سینئر وکیل ذوالفقارنقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مجھے 9 مئی مقدمات میں وکیل مقرر کیا تھا۔
عدالت سے استدعا کی تھی کہ تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھاکہ نو مئی کے مقدمات تو کل اور پرسوں بھی مقرر کئے گئے تھے گزشتہ سماعتوں پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر پیش ہو کر وقت مانگتے رہے تھے۔ آپ وقت مانگ رہے ہیں۔ ایسے نہیں چلے گا، یہ کوئی ایک کیس نہیں پچاس کے قریب اپیلیں تھیں۔وکیل ذوالفقار نقوی نے کہا کہ رواں ہفتے کے مقدمات ملتوی کردی جائیں۔ آئندہ ہفتے والوں کی تیاری کر کے آوں گا۔چیف جسٹس نے کہا تھاکہ کچھ اپیلیں کیس منتقلی کے حوالے سے بھی ہیں۔ کیس منتقلی کا معاملہ ختم ہو چکا اس پر حکومت سے ہدایات لے لیں جس پر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ جج کا تبادلہ ہو چکا صرف جرمانے اور کچھ آبزرویشنز کی حد تک اپیل کی پیروی کریں گے۔بعدازاں عدالت نے نو مئی اور دس مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دئیے اور کہا تھاکہ پنجاب حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کرلی تھی۔مزید اہم خبریں
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
بانی پی ٹی آئی مائنس ہوگئے وہ اب سیاست میں اہم نہیں رہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش
-
خیبرپختونخواہ حکومت مضبوط ہے ہمارا کوئی رکن اسمبلی کہیں نہیں جارہا
-
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 35 فلسطینی ہلاک
-
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک ہزار500 روپے کی کمی ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.