وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف،نئے نرخ کیا ہونگے تفصیلات سامنے آ گئیں

پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے نرخ 14 روپے67 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کر دئیے، سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 4 اپریل 2025 11:24

وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف،نئے نرخ کیا ہونگے تفصیلات ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب بجلی کی قیمتوں میںعوام کو ریلیف دینے کے اعلان کے بعد بجلی کے نئے نرخ کیا ہونگے اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں،حکومت نے پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے نرخ 14 روپے67 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کر دئیے جبکہ 101 سے 200 پروٹیکٹڈ یونٹ کے نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کر کے 11 روپے 51 پیسے یونٹ مقرر کئے گئے ہیں۔

اسی طرح لائف لائن صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا۔ سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں۔300 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ ان صارفین کیلئے نرخ 41 روپے26 پیسے سےکم کرکے34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ ٹی او یوصارفین کیلئے بجلی کے نرخ 48 روپے 46 پیسے فی یونٹ مقرر ہوئے ہیں۔اس سے قبل نان پروٹیکٹڈ 300 یونٹ سے زائد یونٹ والے صارفین کیلئے نرخ 55 روپے 70 پیسے تھے۔گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی اوسط قیمت 31 روپے 63 پیسے فی یونٹ، کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 62 روپے 47 پیسے اورجنرل سروسز کیلئے بجلی کے نرخ 49 روپے 48پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔

صنعتوں کیلئے بجلی کے یونٹ 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ جبکہ زرعی صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 58 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔آزاد کشمیر اور پبلک لائٹنگ کیلئے بجلی کا ٹیرف 32 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا۔ بجلی کا اوسط قومی ٹیرف 37 روپے64 پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے۔اسی طرح صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نئے نرخ سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق بی ون صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی نرخ 40 روپے 3پیسے فی یونٹ مقرر کردیے گئے، بی ون صنعتی صارفین آن پیک کیٹگریز کے لیے بجلی کے نرخ44 روپے 59 پیسے فی یونٹ، بی ون آف پیک صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 37 روپے 47 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے۔

بی ٹو صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخ42 روپے 37 پیسے فی یونٹ، بی ٹو آن پیک صارفین کیلئے 44 روپے 51 پیسے فی یونٹ اور بی ٹو آف پیک صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 41 روپے 5 پیسے فی یونٹ مقرر ہوگئے ہیں۔