سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول سمبڑیال كی کارروائی، فروٹ مہنگے داموں بیچنے پر مقدمہ درج

جمعہ 4 اپریل 2025 15:30

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول سمبڑیال نے کارروائی کرکے فروٹ مہنگے داموں بیچنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سمبڑیال تحصیلدار ناصر محمود نے شہر میں مارکیٹ کا دورہ کیا اور قیمتوں کا جائزہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس دوران موڑ سمبڑیال پر واقع ایک دکاندار سجاد علی جو فروٹ مہنگے داموں بیچ رہا تھا کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے جاری کردہ ریٹ سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا لہٰذا کسی صورت بھی جاری کردہ ریٹ لیسٹ سے زیادہ قیمت ہر گز نہ وصول کریں۔

متعلقہ عنوان :