حمزہ شہباز کا وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے اعلان پر اظہار تشکر

جمعہ 4 اپریل 2025 15:40

حمزہ شہباز کا  وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن )حمزہ شہباز شریف نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے اعلان پر اظہار تشکر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف،محمد نواز شریف اور (ن) لیگ کا ایک اور وعدہ تکمیل کی طرف گامزن ہے،معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے وعدے پر امید سحر کی کرن پڑ رہی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کی بڑی کمی زراعت،صنعت اور تجارت کیلئے خوش آئند ہے،اس کمی کا سب سے بڑا ریلیف عام لوگوں کو پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کرتی دگرگوں معیشت کو منجدھار سے کھینچ لانے کے پیچھے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی دن رات انتھک محنت کار فرما ہے،الحمدللہ ملک کی ترقی کا سفر نیک نیتی،محنت اور قابلیت کی بدولت ممکن ہوا ہے۔