بجلی کی قیمتوں میں کمی وفاقی حکومت کا اعلان قابل تحسین ہے، چیئرمین مرکزی علماء کونسل

جمعہ 4 اپریل 2025 19:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) بجلی کی قیمتوں میں کمی وفاقی حکومت کا اعلان قابل تحسین ہے۔ دینی مدارس رجسٹریشن پر پنجاب حکومت کی طرف سے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنر کو بھجوائی گئی ہدایات اور مراسلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ اس فیصلے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت نے مدارس سوسائیٹیز ترمیمی ایکٹ2024کی منظوری دے کر دینی مدارس اور دینی طبقات کے دل جیت لئے ہیں۔

چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمودقاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آ باد میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سستی ہونے پر غریب آدمی کو ریلیف ملا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میںاس فیصلے سے معاشی استحکام آئے گا۔

اس پر عسکری قیادت اور حکومت مبارک باد کی مستحق ہے۔ ملک ترقی کی طرف سفر شروع کرے گا اور ملکی صنعت و تجارت ، ذراعت کے شعبے میں عوام سکھ کا سانس لیںگے۔ مہنگائی کی شرح کم ہوگی۔ انہوںنے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے سوسائیٹیز رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ2024 کی منظوری کے بعد ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کی ہدایات جاری کی ہیں۔

حکومت پنجاب کا یہ عمل انتہائی مستحسن ہے۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان حکومت پنجاب کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اس فیصلے سے مدارس ایک نظم میں ہوں گے اور مزید اطمینان قلب سے معاشرے کے مستحق گھرانوں تک تعلیم کے زیور کو عام کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دینی مدارس الحمد للہ پہلے سے رجسٹرڈ بھی ہیں اور سالانہ آڈٹ بھی کرواتے ہیں اور مدارس میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی ہرگز ٹریننگ نہیں دی جاتی۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دینی مدارس رجسٹریشن مرحلے کو آسان بنائیں۔