
اپوزیشن ، مذہبی جماعتوں کے شدید احتجاج کے باوجود متنازعہ وقف ترمیمی بل راجیہ سبھا سے بھی منظور
جمعہ 4 اپریل 2025 23:17
(جاری ہے)
متنازعہ بلوںکی منظوری پر بھارت بھر میں حزب اختلاف کے رہنماء اور مذہبی تنظیموں کی طرف سے شدید احتجاج کیاجارہاہے۔
امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے ایک بیان میں کہاہے کہ وقف ترمیمی بل 2024کی منظوری کو مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور آئینی حقوق پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کا یہ فیصلہ انتہائی قابل مذمت اور بدنیتی پر مبنی ہے اور یہ بل امتیاز اور مذہبی تفریق کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بل کے ذریعے مسلمانوں کو اوقاف کا انتظام کرنے کے مذہبی و دستوری حق سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اس ترمیم کے نتیجے میں وقف املاک کے انتظام میں سرکاری مداخلت بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔ جو کہ آئین کی دفعہ 26کے خلاف ہے۔ جس میں مذہبی اقلیتوں کو اپنے مذہبی اداروں کو چلانے کے حق کی ضمانت دی گئی ہے۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے وقف ترمیمی بل کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں پر براہ راست حملہ قراردیاہے۔ تنظیم کے ترجمان وارث پٹھان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مودی حکومت کی طرف سے پیش کی گئی ترامیم نہ صرف مسلمانوں بلکہ جمہوریت اور سیکولرازم پر بھی حملہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے مکمل طور پر نظرانداز کیا ہے۔حزب اختلاف کی مرکزی جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے مودی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ سے منظور کرائے گئے متنازعہ وقف ترمیمی بل کی آئینی حیثیت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کانگریس کے جنرل سیکرٹری جے رام رمیش نے کہا ہے کہ پارٹی اس بل کو آئین کے اصولوں اور شقوں پر حملہ سمجھتی ہے اور اس کے خلاف قانونی جنگ لڑے گی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نہ صرف وقف ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی بلکہ وہ شہریت ترمیمی قانون، آر ٹی آئی ایکٹ 2005کی ترامیم، الیکشن رولز 2024اور ورشپ ایکٹ کے خلاف بھی سپریم کورٹ میں قانونی جنگ لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مودی حکومت کے ان تمام اقدامات کے خلاف مزاحمت کریں گے جو آئین کے بنیادی اصولوں پر حملہ ہیں۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کولکتہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں مستقبل میں منتخب ہونے والی کوئی بھی غیر ہندوتوا حکومت مودی حکومت کی طرف سے منظور کرائے گئے متنازعہ وقف ترمیمی بل کو کالعدم قرار دیدے گی۔انہوں نے کہاکہ آج بی جے پی اقتدار میں ہے لیکن وہ ہمیشہ اقتدار میں نہیں رہے گی، ایک بار جب کوئی اور حکومت برسراقتدار آئی تو یہ ترامیم پارلیمنٹ میں منسوخ کردی جائے گی۔واضح رہے کہ مودی کی بھارتی حکومت نے بھارت کے کروڑوں مسلمانوں کوانکی وقف املاک سے محروم کرنے کی سازش کے تحت یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیاتھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردیں گے، حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقف
-
حج کے مناسک مکمل کرنے کے بعد 38,206 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ، پوسٹ حج مرحلہ کاباقاعدہ آغاز
-
مودی کے تیسرے دور حکومت کے پہلے برس نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
-
شیخ حمدان کا بغیر کسی پروٹوکول دبئی مال کا دورہ
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے نئے احکامات جاری
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور کانگو میں تاریخی امن معاہدہ
-
ایران پر دوبارہ حملے کا امکان ہے، امریکی صدر
-
علاقائی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی فضائی حدود روزانہ 1330 پروازوں کی گزرگاہ بن گئی
-
سعودی عرب نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، چار ملزمان گرفتار
-
غزہ میں خوراک کی تلاش موت کی سزا نہیں بننی چاہیے،گوتریس
-
ہم نے ایران میں ہزاروں سینٹری فیوجز تباہ کر دئیے اسرائیلی فوج کا جنگ سے متعلق حتمی بیان جاری
-
پانچ میں سے ایک افغان بھوک کا شکار ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.