قائداعظم محمدعلی جناح لوہانہ راجپوت تھے، کنورقطب الدین

راجپوت برادری کی قربانیوں سے تاریخ بھری پڑی ہے، شجاعت وبہادری میں ان کا مثل نہیں

جمعہ 4 اپریل 2025 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء) بانی و چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن قائد راجپوت کنور قطب الدین خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان، بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح (لوہانہ راجپوت) تھے۔ایٹمی پاکستان کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان ان کا تعلق راجپوت قبیلہ خانزادہ سے تھا، قائد راجپوت نے کہا کہ پاکستان بنانے سے لے کر پاکستان بچانے تک ارض پاکستان کی آبیاری اور استحکام کیلئے راجپوت برادری کی قربانیوں سے تاریخ بھری پڑی ہے ۔

وطن عزیز پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 9 نشان حیدر راجپوت سپوت شجاعت و بہادری سے لڑتے ہوئے ارض پاک پر قربان ہو گئے، اپنی جانیں نچھوار کر کے وطن عزیز سے اپنی وفا ثابت کی۔انہوں نے کہا کہ راجپوت برادری کی ثقافتی پہچان اور اپنے پرکھوں کی یاد تازہ کرنے کیلئے تنظیم کے پلیٹ فارم سے گذشتہ آٹھ سالوں سے راجپوت کلچر ڈے کا انعقادتنظیم آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے پاکستان بھر صوبائی، ضلع و تحصیل یوسیز اور تقریبا دنیا کے 50 کے قریب ممالک موجود عہدیدران ممبران انعقاد بھر پور جوش و جذبے اتحاد و یگانگت سے کرتے ہیں، انشاء اللہ راجپوت برادری ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں راجپوت کلچر ڈے اسی جوش و جذبے سے تا قیامت مناتی رہے گی۔

(جاری ہے)

امسال 2025 انشاء اللہ راجپوت کلچر ڈے کے حوالے سے دو مرکزی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں،5اپریل راجپوت کلچر ڈے 2025کے حوالے سے پہلا مرکزی پروگرام اس دفعہ آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے ۔جس میں بانی و چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن قائد راجپوت کنور قطب الدین خان کے علاوہ تمام مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔

دوسرا مرکزی پروگرام آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام بانی پاکستان، بابائے قوم محمد علی جناح جو راجپوت قوم کے سربراہ ہیں ان کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی اور گل پاشی کی جائے گی،تقریب کے مہمان خصوصی بزرگ راجپوت شخصیت نواب جام کرم علی سینیٹر و سابق وفاقی وزیر ہوں گے، تقریب کے انعقاد کے حوالے باقاعدہ طور پر سرکاری اجازت نامہ لیا جا چکا ہے، انشائ? آئندہ سے ہر سال 5 اپریل راجپوت کلچر ڈے کے موقع پر مزار قائد پر آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بابائے قوم کو راجپوت برادری کی جانب خراج عقیدت پیش کیا جائے گااور گل پاشی کی جائے گا۔

امسال 5اپریل راجپوت کلچر ڈے بارشی پانی کو استعمال میں لانے،موسمیاتی تبدیلیوں اور ملک بھر میں شجر کاری مہم کے طور پر منایا جائے گا۔5اپریل راجپوت کلچر ڈے کے حوالے سے سب سے بڑی اہم پیش رفت، 5اپریل راجپوت کلچر ڈے کو باقاعدہ طور بین الاقوامی سطح پر اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ کرانے کیلئے آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کی جانب سے مسودہ تیار کیا جا چکا ہے، جو آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن ٹیم کے نمائندگان جلد اقوام متحدہ میں جمع کرا دیں گے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کی راجپوت برادری کو بانی و چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن قائد راجپوت کنور قطب الدین خان کی جانب سے ہدایات کی جاتی ہے کہ ہر سال کی طرح امسال 2025 میں بھی 5اپریل راجپوت کلچر بھر جوش و جذبے، اتحاد و یگانگت سے منایا جائے۔انہوں نے کہاکہ آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن راجپوت برادری کی واحد مرکزی تنظیم ہے جو کہ پاکستان کے سب سے بڑے ادارے سیکیورٹی ایکسچیج کمیشن آف میں سیکشن 42 NPOکے تحت رجسٹر ہے، تنظیم کا لوگو اور جھنڈا Intellectual Property Organisation (IPO) کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ راجپوت برادری کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے۔