سعودی ریال کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں سعودی کرنسی کی قیمت 75 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 اپریل 2025 21:42

سعودی ریال کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اپریل 2025ء ) سعودی ریال کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں سعودی کرنسی کی قیمت 75 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے ساتھ ساتھ سعودی ریال بھی پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 74 روپے 48 پیسے ہوگئی۔

جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 75.18 روپے ہو گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق سعودی ریال کی فروخت کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکی ڈالر کی قیمت عید کے بعد پہلے کاروباری روز کے دوران بڑھ گئی تھی، جو جمعہ کے روز کچھ کم ہو گئی۔ انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔