oپشتونخوامیپ ضلع پشین کے عظیم الشان جلسہ عام کی جھلکیاں

جمعہ 4 اپریل 2025 22:40

+پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ عام پشین کے تاج لالا فٹبال کمپلیکس میں منعقد ہوا * جلسہ عام کی صدارت پشتونخوامیپ کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کی * جلسہ عام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مولوی شراف الدین صاحب نے حاصل کی * جلسہ عام کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے سرانجام دیئے * جلسہ گاہ میں ضلع پشین کے مختلف علاقوںسے کارکنوں نے جلوسوں کی شکل میں شرکت کیں اور پارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے * جلوس کے شرکاء ستر سالار ستر شہید خان شہید ، خان شہید، محمود خان اچکزئی ،پشتونخوامیپ ، تحریک تحفظ آئین پاکستان ، جمہوریت زندہ آباد کے فلگ شگاف نعریں لگاتے رہے * جلسہ گاہ اور اندر او رباہر پارٹی پرچم لگائیں گئے تھے جلسہ گاہ کوپارٹی پرچموں سے سجایا گیا تھا * جلسہ گاہ میں سائونڈ کا بہترین بندوبست کیا گیا تھا * جلسہ گاہ میں کارکنوں اور عوام کے لیے پینے کا صاف پانی بندوبست کیا گیا تھا * جلسہ گاہ کی سیکورٹی پارٹی ضلع پشین کے کارکنوں نے سرانجام دی اور سخت اقدامات کیے گئے تھے * جلسہ اور اس کی سیکورٹی کے لیے ضلع انتظامیہ اور پولیس نے بھی اپنے فرائض سرانجام دیئے * جلسہ گاہ کے سٹیج کو مختصر بنایا گیا تھا جس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین اور پشتونخوامیپ کے مرکزی وصوبائی قیادت اور بزرگ افراد موجود تھے * جلسہ گاہ میں میڈیا کے لیے الگ سے جگہ مختص کی گئی تھی * جلسہ عام میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری عبدالحق ابدال نے قرار دادوں کی منظوری لی * جلسہ عام میں مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ ، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی * تاج لالا گرائونڈ کی تمام سیڑھیاں ، پویلین کے چھت پر بل دھرنے کی جگہ نہیں تھی اور گرائونڈ کھچا کھچ بھرا ہوا تھا * جلسہ عام میں محمود خان اچکزئی کی آمد اور تقریر کے وقت کارکنوں نے اُٹھ کھڑے ہوکر ان کا بھرپور استقبال کیا *جلسہ عام میں پارٹی ضلع پشین کے ایگزیکٹیوز رکن اور شاعر محمد رضا شیدانے اپنے اشعار پیش کیئے اور تمام جلسہ گاہ سے داد تحسین حاصل کرتے رہے * جلسہ عام کے اختتام پر تمام مہمانوں کو پشین ریسٹ ہائوس میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا