
سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب
جمعہ 4 اپریل 2025 23:10
(جاری ہے)
سابق ڈی ایس پی عمر ورک کی تقریب میں خصوصی شرکت اور بھتیجے کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔
تقریب میں لاہور کے 31، فیصل آباد 19، گوجرانوالہ 10 اور شیخوپورہ کے07 افسران کو رینک لگائے گئے۔اس موقع پر پروموٹ ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گذشتہ سوا دو سال میں 1533 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ اگلے مراحل میں 257 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز، 449کو انسپکٹر اور 29 کو ڈی ایس پی جبکہ 06 افسران کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائیگی۔رواں سال مختلف رینک پر مجموعی طور پر 4500 کے قریب پروموشنز ہوں گی۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پروموشنز اور ویلفیئر کے جواب میں شہریوں کی بے لوث خدمت اور بے خوف حفاظت کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بھرتیوں، پروموشنز، پوسٹنگز میں شفافیت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، دہشت گردی اور مذہبی منافرت پر قابو پانا پولیس کو درپیش اہم ترین چیلنجز ہیں۔ پنجاب پولیس سرحدی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں، کچہ ایریا میں ڈاکووں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، ایڈوانس انفارمیشن کا استعمال، بہترین سروس ڈیلیوری اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشاد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک اور اے آئی جی ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی سمیت سینئر افسران تقریب میں موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.