
بارودی سرنگیں اور ان پھٹا گولہ بارود دنیا میں 10 کروڑ لوگوں کے لیے خطرہ
یو این
ہفتہ 5 اپریل 2025
01:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو بارودی سرنگوں، جنگوں میں استعمال ہونے والے گولہ بارود کی باقیات اور دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) سے خطرہ لاحق ہے۔
بارودی سرنگوں کے خطرے سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ جنگیں ختم ہونے کے بعد بھی ان کی باقیات موجودہ رہتی ہیں جو کھیت کھلیانوں، راستوں اور سڑکوں پر معصوم لوگوں کی جان اور روزگار کے لیے خطرہ بنی رہتی ہیں۔
افغانستان سے میانمار، سوڈان سے یوکرین، شام، مقبوضہ فلسطینی علاقے اور دیگر جگہوں تک یہ مہلک اسلحہ دیہی و شہری علاقوں میں بکھرا ہے جس سے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں اور انسانی امداد کی فراہمی اور ترقیاتی کوششوں کو خطرہ لاحق ہے۔
(جاری ہے)
امسال 'محفوظ مستقبل یہاں سے شروع ہوتا ہے' اس دن کا خاص موضوع ہے جو جنگوں میں تباہ شدہ جگہوں کی بحالی، متاثرین کو مدد دینے اور امن قائم کرنے میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے کام کا اہم کردار اجاگر کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کی کوششیں
بارودی سرنگوں کی صفائی سے متعلق اقوام متحدہ کا ادارہ 'یو این مائن ایکشن سروس' (یو این ایم اے ایس) اس کام میں اختراع اور مشمولیت کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے چھوٹے اور فوری تاثیر کے حامل منصوبوں پر سرمایہ کاری کے لیے زور دے رہا ہے جن کی بدولت جنگوں میں جسمانی طور پر معذور ہو جانے والے لوگوں کی ہنگامی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔
یہ کوششیں گزشتہ سال کانفرنس برائے مستقبل میں طے پانے والے مستقبل کے معاہدے میں کیے گئے وعدوں کا حصہ ہیں جس میں شہریوں کو تحفظ دینے اور ترقی پذیر ممالک میں ٹیکنالوجی اور اختراع کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی بات کی گئی ہے۔
'یو این ایم اے ایس' نے گزشتہ دو دہائیوں سے اپنے کام کو شہریوں، امن کاروں اور امدادی اداروں کو دھماکہ خیز مواد سے درپیش خطرات کے مطابق ڈھالا ہے۔
خاص طور پر ایسے علاقوں میں اس کا یہ کام اور بھی اہم ہے جو جنگ اور اس کے مابعد اثرات سے بری طرح متاثر ہیں۔بین الاقوامی اشتراک
بارودی سرنگوں کے خاتمے سے متعلق قومی ڈائریکٹروں اور اقوم متحدہ کے مشیروں کا 28 واں بین الاقوامی اجلاس 9 تا 11 اپریل جنیوا میں ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کا انعقاد 'یو این ایم اے ایس' اور بارودی سرنگوں کی صفائی کے امدادی کام کے لیے جنیوا میں قائم بین الاقوامی مرکز نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
اس موقع پر عالمی ماہرین اس شعبے کو درپیش اہم مسائل پر بات چیت کریں گے۔سیکرٹری جنرل نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی امدادی اصولوں کو برقرار رکھیں اور اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے متعلقہ معاہدوں میں شریک ہوں جن میں 'کلسٹر گولہ بارود سے متعلق کنونشن' اور 'مخصوص روایتی ہتھیاروں کے بارے میں کنونشن' بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگوں کی صفائی کے کام سے انسانی زندگی کو تحفظ ملتا ہے۔
اس دن پر سبھی کو محفوظ مستقبل کی تعمیر کے لیے فوری طور پر کام شروع کرنے کا عہد کرنا ہو گا۔صومالیہ کی مثال
افریقی ملک صومالیہ میں 'آئی ای ڈی' امن و سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ 2024 میں ہی ایسے 597 آلات کی زد میں آ کر 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
صومالیہ کے لیے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے جیمز سوان کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز آلات شہریوں کو بے اندازہ متاثر کرتے ہیں۔
آج کا دن ان لوگوں کو یاد کرنے کاموقع ہے جو ان مہلک آلات کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ علاوہ ازیں، یہ صومالی حکومت اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس مہلک خطرے میں کمی لانے کے عہد کی توثیق کا دن بھی ہے۔صومالیہ میں خصوصی تربیت اور زندگی کو تحفظ دینے کے لیے درکار سازوسامان کی فراہمی کی بدولت اس مسئلے پر قابو پانے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ حال ہی میں 'یو این ایم اے ایس' نے صومالیہ کی سکیورٹی فورسز کو 'آئی ای ڈی' ناکارہ بنانے کے نئے آلات بھی فراہم کیے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
مری، مسلح گروہوں میں تصادم کے معاملہ میں 10ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
-
اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبر پختونخواہ حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، فیصل کریم کنڈی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 30 اگست تک تعطیلات، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کوئی چھٹی نہیں کریں گے
-
دیر، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جے یو آئی کے ضلعی امیرجاں بحق،اہلیہ شدید زخمی
-
بھارت میں پاکستانی سیلیبرٹیز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کھلنے کے فوری بعد دوبارہ بند
-
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء اللہ
-
یورپی کمیشن اور اس کی صدر کو عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
-
یورینیم افزودگی کیلئے ایران کو عالمی ایجنسی سے تعاون کرنا ہوگا، امریکہ نے ایران کا انٹرنیشنل ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک قرار دیدیا
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.