بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت میں برابر حصے دار ہیں،بیرسٹر سیف

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت افغانستان سے بات چیت نہیں کر رہی، بیان

ہفتہ 5 اپریل 2025 19:42

بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت میں برابر حصے دار ہیں،بیرسٹر سیف
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت میں برابر حصے دار ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبرپختون خوا بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ بلاول نانا کی برسی پر بھی بانی پی ٹی آئی پر تنقید سے باز نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں دہشت گردی ختم ہو چکی تھی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت افغانستان سے بات چیت نہیں کر رہی۔