
سوشل میڈیا پر صدر مملکت کی صحت کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر عاصم حسین
آصف زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے کل یا پرسوں انہیں ہسپتال سے رخصت کردیاجائیگا، صدر مملکت کو بلڈ پریشر اور شوگر ہے، بھارتی میڈیا پر صدرآصف زرداری کی صحت کے بارے میں غلط خبریں چلا ئی جا رہی ہیں، صدر مملکت کے ذاتی معالج کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 5 اپریل 2025
17:08

(جاری ہے)
صدر مملکت کو بلڈ پریشر اور شوگر ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر مملکت ہفتے کے روز اسلام آباد سے نوابشاہ گئے تھے اور عید کے دن ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہوں نے خود مجھے کال کی میں نے فوری طور پر فیصلہ کیا کہ انہیں کراچی لے جانا زیادہ بہتر ہوگا۔ صدر کو فوری طور پر طبی نگہداشت فراہم کی گئی۔نوابشاہ میں صحت کی سہولیات محدود تھیں اس لئے صدر آصف علی زرداری کو کراچی منتقل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا کم اثرات والا ویرینٹ اب بھی پھیل رہا ہے۔کورونا ابھی بھی پاکستان میں موجود ہے۔ اینٹی وائرس دوائیاں اب آگئی ہیں۔ڈاکٹر عاصم حسین کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سینئر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم صدر مملکت کا علاج کر رہی ہے۔آصف زرداری کی طبیعت اب بہتر ہے۔ آصف زرداری کی ملاقاتوں پر پابندی ہے۔ صرف ڈاکٹرز کو ہی ان تک رسائی حاصل ہے۔ ماہر ڈاکٹرز کا پینل آصف زرداری کی صحت کو مانیٹر کررہا ہے۔ آصف علی زرداری کے اہل خانہ کو روزانہ کی بنیاد پر صحت سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ مناسب نہیں۔ سوشل میڈیا پرآصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبریں جعلی ہیں۔ڈاکٹر عاصم حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور صدر مملکت کی صحت کے حوالے سے صرف مصدقہ اطلاعات پر انحصار کریں۔عوام مستند ذرائع سے حاصل شدہ اطلاعات پر یقین کریں۔ سیاسی مخالفین جو مرضی کہتے رہیں حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ بھارت تو ویسے ہی ہمارا دشمن ہے۔ وہاں سے ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ہسپتال سے صدرمملکت کی فوٹیج جاری کرنا یا نہ کرنا ایک سیاسی فیصلہ ہے جس پر حکومت یا ایوان صدر کو غور کرنا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ صدرمملکت کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے تھے اوران کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کے ذاتی ڈاکٹر عاصم حسین نے یہ بھی کہا تھاکہ آصف علی زرداری انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کے زیرعلاج ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی تھی جبکہ ان کے مزید ٹیسٹ بھی کئے جا رہے تھے۔صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے یہ بھی بتایا تھا کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا تھے۔آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائیں،دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،امریکہ
-
مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ
-
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، پاکستان
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.