سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی

پابندی کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر ہوگا، پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان

ہفتہ 5 اپریل 2025 20:15

سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگادی، پابندی کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر ہوگا، پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا، پاکستانی عمرہ ویزا ہولڈرز کو 29 اپریل تک وطن واپسی کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمرہ ویزا ہولڈر 13اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں، پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق فہرست میں شامل ہے۔نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن بھی فہرست میں شامل ہیں،پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔