خیبرپختونخوا، رواں سال دہشتگردی واقعات میں عوام سمیت 152پولیس اہلکار شہید،302 زخمی

ہفتہ 5 اپریل 2025 20:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)خیبرپختونخوا میں دہشتگردی واقعات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ۔جاری رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگردی واقعات میں عوام سمیت 152پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں، جبکہ ان واقعات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 302 ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں 45عام شہری دہشت گردوں کے حملوں میں شہید جبکہ 127زخمی ہوئے، جبکہ گزشتہ 3ماہ کے دوران 37پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، اور ان واقعات کے دوران 46 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف دہشتگردی کے ان واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 29جوان شہید، 74زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں کے ان حملوں میں ایف سی کے 34 اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے، بنوں میں 124 اہلکار اور شہری شہید و زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق خیبر میں 42 ، شمالی وزیرستان میں41 پولیس و عام شہری شہید و زخمی ہوئے، جبکہ حاصہ دار اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے 7 اہلکار شہید 12 زخمی ہوئے ہیں۔