بجلی قیمتوں میں کمی سے غریب عوام کو ریلیف ملے گا‘ سردار یعقوب ناصر

وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، رہنماء (ن) لیگ بلوچستان

ہفتہ 5 اپریل 2025 21:00

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء ایم این اے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام پر بوجھ کم اور صنعت سازی میں سرمایہ کاری کارحجان بڑھے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی کی میں سات روپے سے زائد کمی کر کے عوام کے لیے تاریخی قدم اٹھایا گیا اس فیصلے سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا جسکی وجہ سے عوام زیادہ پریشان تھے حکومت نے عوام کے فلاح وبہبود کے لیے بہت اہم کارنامہ سر انجام دیا اب عوام بہتری محسوس کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے حکومتی اقدامات سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ملک کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تاجرز اور غریب طبقے کو اس کمی سے بہت فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ریلیف سے صنعت سازی میں اضافہ ہو گا اور انڈسٹری کی طرف بھی سرمایہ کاری کارحجان بڑھے گا۔