ٹریفک پولیس عوام کی خدمت کیلئےدن رات کام کر رہی ہے، اسٹیشن ہاؤس آفیسر

ہفتہ 5 اپریل 2025 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) ٹریفک پولیس پشاور کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر سلمان خان نے کہا ہے کہ سٹی ایریامیں اور خاص کر جی ٹی روڈ مولوی جی روڈ خوشحال بازار، فردوس بازار اور اشرف روڈ کو ناجائز تجاوزات سے پاک کرنا اور فٹ پاتھ جیسے تصور کو بحال کرنے کے لیے وہ دن رات کام کر رہے ہیں لیکن اس کے لیے عوام کو بھی ہمارے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا ، ٹریفک پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مولوی جی ہسپتال کے سامنے سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کے دوران کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ عوام کی دل کھول کر خدمت کریں اور پشاور شہر کو خوبصورت بنائیں جس کے لیے عوام کی مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز خوشحال بازار سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا اور موقع پر موجود ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی۔