بھارتی پولیس نے کشمیری سکالر آغا سید ہادی کو گھر میں نظر بند کر دیا

اتوار 6 اپریل 2025 11:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) بھارت کےغیرقانونی طورپر زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے معروف اسکالر اورعالم دین آغا سید ہادی کوسرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند کر دیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم ہفتے کی شام آغا سید ہادی کی رہائش گاہ پر پہنچی اور انہیں ان کی نظر بندی کے بارے میں آگاہ کیا۔آغاہادی کو سرینگر کی ایک مسجد میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔