سرگودھا،مردہ بھینس کو ذبح کر کے حرام گوشت کھلانے کی کوشش کرنے والی2 قصاب گرفتار،5 من گوشت تلف

اتوار 6 اپریل 2025 13:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)مردہ بھینس کو ذبح کر کے حرام گوشت کھلانے کی کوشش کرنے والی2 قصاب کو گرفتار کر کے 5 من گوشت تلف کر دیا جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے محلہ مہر آباد میں چھاپہ مار کر مردہ بھینس کو ذبح کرکے شہریوں کو حرام گوشت کھلانے کی کوشش کرنے والے 2 قصاب کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جو رات کی تاریکی میں مردہ بھینس کو ذبح کر کے حرام گوشت بنانے میں مصروف تھے کہ پولیس کے ہمراہ فوڈ سیفٹی ٹیم اور ویٹرنری ڈاکٹر نے پانچ من حرام گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا اور پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :