دامن کوہ میں مشترکہ ناکہ ، محکمہ ایکسائز کی ٹیموں نے 20 گاڑیوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا

اتوار 6 اپریل 2025 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پردامن کوہ میں مشترکہ ناکہ پر محکمہ ایکسائز کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 20 گاڑیوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ کارروائیوں میں محکمہ ایکسائز، اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور فوڈ اتھارٹی ٹیمز نے شرکت کی۔

ٹیموں کی جانب سے مختلف گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز کی جانب سے 20 گاڑیوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اورغیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال پر دو گاڑیاں تھانے منتقل کر دی گئیں ۔اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے 16 گاڑیوں کو جرمانہ جبکہ 4 بند کر دی گئیں۔اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دامن کوہ میں فوڈ انسپکشن کی گئی اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔سینیٹیشن ٹیمز کی جانب سے دامن کوہ میں صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔