فلسطین میں امریکی ،اسرائیلی جارحیت بدترین دہشتگردی ہے‘جے یو آئی

قیامت کی دن فلسطینی مسلمانوں کے ہاتھ امت مسلمہ کے بزدل حکمرانوں کے گریبانوں میں ہونگے

پیر 7 اپریل 2025 13:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطین میں امریکی اور اسرائیلی جارحیت بدترین دہشتگردی ہے، اسرائیل امریکی سربراہی میں فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے مگرمسلمان حکمران تماشائی بنے ہوئے ہیں، قیامت کی دن فلسطینی مسلمانوں کے ہاتھ امت مسلمہ کے بزدل حکمرانوں کے گریبانوں میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ دنیا میں امن کے علمبرداروں کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہئیں۔ غزہ اور دیگر فلسطینی شہروں میں اندھا دھند بمباری کے نتیجہ میں شہادتوں پر مسلم امہ کو یکجان ہو کر عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے،ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ھوے ہر قسم کے تعاون کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔