
آئی ایف جے نے اظہار رائے پر پابندیوں کے خلاف لاگوپیکا ایکٹ کو ”کالا قانون“ قرار دے دیا
اگرحکومت پاکستان نے کالا قانون واپس نہ لیا تو آئی ایف جے اقوام متحدہ سے اپیل کرے گی 3 مئی کو پیکا ایکٹ کے خلاف دنیا بھر میں عالمی مہم چلانے اور مظاہرے کرنے اور پاکستانی صحافیوں کے لیے جدید تربیتی پروگرامز جاری رکھنے کا اعلان. آئی ایف جے کے سیکرٹری جنرل سے پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل کی وفد کے ہمراہ برسلز میں ملاقات
میاں محمد ندیم
پیر 7 اپریل 2025
18:08

(جاری ہے)
پی ایف یو جے کے وفد نے آئی ایف جے کو پیکا ایکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اس قانون کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے نئے منتخب سیکرٹری جنرل شکیل احمد کی قیادت میں وفد نے آئی ایف جے کے ہیڈکوارٹر برسلز بیلجیم میں ملاقات کی ، وفد میں برسلز پریس کلب کے صدر عظیم ڈار، سیکرٹری فنانس مرزا عمران بیگ اور پاکستان پریس کلب میلان (اٹلی) کے صدر ملک فخر جیلانی شامل تھے. وفد نے پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں اور عام شہریوں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور آئی ایف جے سے اس معاملے میں مدد کی درخواست کی انتھونی بولنگر نے کہا کہ آئی ایف جے پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور چیف جسٹس صاحبان کو خطوط لکھے گا اور ایشیاءپیسیفک، یورپ، امریکہ، کینیڈا اور افریقہ کے عہدیداروں کو بھی اس معاملے میں شامل کیا جائے گا اگر پاکستانی حکومت نے یہ کالا قانون واپس نہ لیا تو آئی ایف جے اقوام متحدہ سے مدد مانگے گا کیونکہ پاکستان یو این کے چارٹر کا پابند ہے. آئی ایف جے نے پاکستانی صحافیوں کی جدید تربیت کے پروگرامز جاری رکھنے کا وعدہ کیا اور اعلان کیا کہ 3 مئی (عالمی یوم صحافت) کے موقع پر دنیا بھر کی صحافتی تنظیمیں پی ایف یو جے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کے خلاف دنیا بھر میں بڑی مہم چلا ئے گی.
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.