راولپنڈی:غیرت کے نام پر دو افراد جاں بحق،ایک زخمی

پیر 7 اپریل 2025 22:18

راولپنڈی:غیرت کے نام پر دو افراد جاں بحق،ایک زخمی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء) راولپنڈی میں لین دین کے تنازعہ اور غیرت کے نام پر فائرنگ کے 2 الگ الگ واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد Eجان کی بازی ہارگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا تھانہ دھمیال کے علاقہ میں غیرت کے نام پر لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کر کے حیدر اور کنول عرف لائبہ کو ابدی نیند سلا دیا اطلاعات کے مطابق مقتول حیدر کلر سیداں کا رہائشی تھا جبکہ مقتولہ لائبہ بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھی مقتولین کو لڑکی کے بھائی عبد الوہاب نے گولیاں مار کر قتل کیا بتایا گیا ہے کہ مقتول نے لڑکی کا رشتہ بھی مانگا تھا لیکن لڑکی والوں نے انکار کردیا تھا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مقتولین کی میتیں ہسپتال منتقل کر دیں جبکہ قاتل موقع سے فرار ہو گیا ادھر تھانہ صادق کے علاقے مجسٹریٹ کالونی میں نذیر شاہ نامی شخص نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے ارشد نامی شہری کو شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاعات کے مطابق متاثرہ شہری کا ملزم نذیر شاہ سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔