فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی اوراسرائیل کے مظالم کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ کے تحت گلشن اقبال میں تصویری نمائش کا انعقاد

پیر 7 اپریل 2025 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی اوراسرائیل کے مظالم کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ کے تحت گلشن اقبال میں تصویری نمائش کا انعقاد کیاگیا،ناصرحسین پارک میں معنقدہ نمائش میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی یوتھ ضلع شرقی کی جانب سیگلشن اقبال بلاک 2 میں فلسطینی عوام سیاظہاریکجہتی اور اسرائیل کیمظالم کیخلاف منعقدہ تصویری نمائش کاانعقاد کیاگیاتصویری نمائش میں فلسطین کی تاریخ،جدوجہد اورموجودہ صورتحال کواجاگرکیاگیا،بڑی تعدادمیں بچوں نیبھی مختلف تصاویرنمائش کیلییپیش کیے ۔

تصویری نمائش میں جماعت اسلامی ضلع شرقی کیامیرنعیم اختر،سیکرٹری نعمان پٹیل اورجماعت اسلامی یوٹھ ضلع شرقی کے صدرنعمان بیگ نے شرکت کی اوراپنے تاثرات پیش کیے۔تصویری نمائش خطاب میں امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی کاکہناتھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں پچپن ہزارسیزائد شہید اور لاکھوں زخمی ہوئے ہیں یہ سب اسرائیل امریکہ کی پشت پناہی میں کررہا ہیانسانی حقوق کی بات کرنیوالوں کا بھیانک چہرے کوبینقاب کرنیکیلیے 11 اپریل کوکراچی میں بھرپوراحتجاج کیاجائیگا۔