
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی کے بعد معمولی بہتری
کے ایس سی 100 انڈیکس تقریباً 1628 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 116538 پر کھڑی ہے.رپورٹ
میاں محمد ندیم
منگل 8 اپریل 2025
14:00

(جاری ہے)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے دنیا بھر کے بازارحصص میں بھونچال کی سی کیفیت پیدا کر دی تھی اور پاکستان سمیت ایشیا اور یورپ کی متعدد مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا پیرکے روز کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6287 پوائنٹس کی تاریخی کمی کے بعد کاروبار کو عارضی طور پر معطل کرنا پڑا تاہم دن کے اختتام تک مارکیٹ میں بہتری کے کچھ آثار دیکھنے میں آئے اور 100 انڈیکس گذشتہ کاروباری دن کے مقابلے میں تقریباً 3900 پوائنٹس کی مجموعی کمی کے بعد 114909 پر بند ہوا آج منگل کے روز پاکستان سمیت ایشیا اور یورپ کی متعدد مارکیٹوں میں صورتحال میں قدرے بہتر نظر آ رہی ہے.
کاروبارکے آغاز سے اب تک کے ایس سی 100 انڈیکس میں تقریباً 1628 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے اور مارکیٹ اس وقت 116538 پوائنٹس پر کھڑی ہے یہ تقریباً 1.42 فیصد کا اضافہ ہے یورپ کی متعدد مارکیٹوں میں بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے برطانیہ کی فنانشل ٹائمز سٹاک ایکسچینج میں 1.1 فیصد کا اضآفہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ جرمنی کا حصص بازار ڈیکس 0.6 فیصد اوپر گیا ہے فرانس کی سٹاک مارکیٹ کیک 40 میں 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا. یورپی مارکیٹ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کار اس صورتحال کو خوش آئند تو قرار دیتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے ہارگریس لانس ڈاﺅن سے منسلک سینئر ایکویٹی تجزیہ کار میٹ برٹزمین کہتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ مشکلات ختم ہو گئی ہیں خاص طور پر جب دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر ٹرمپ تجارتی عدم توازن کے متعلق اپنے موقف پر اب بھی قائم ہیں اور چین پر دباﺅ پر بڑھا رہے ہیں تاہم برٹزمین کہتے ہیں امریکہ اور جاپان کے مابین تجارتی معاملات پر ہونے والے مذاکرات سے امید کی ایک کرن پیدا ہوئی ہے. دوسری جانب تین دن سے جاری حصص کی فروخت کے رجحان کے بعد جاپان کی نکئی 225 انڈیکس میں آج کاروبار کا آغاز چھ فیصد اضافے کے ساتھ ہوا گذشتہ روز 13 فیصد کمی کے بعد آج ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ میں دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کے بازاروں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ تائیوان اور سنگاپور میں نقصانات کا رجحان جاری رہا چین کی شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں کاروبار کا آغاز فلیٹ رہا .مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ اورآذربائیجان کے صدور سے خوشگوارملاقات، تینوں رہنماؤں نے دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا
-
ٹرمپ نے ٹیکسوں اور اخراجات میں کمی کے بل پر دستخط کر دیے
-
سردار ایاز صادق کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کی 26ویں برسی پر خراجِ عقیدت
-
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم کی ترکیہ اور آذربائیجان کے صدر ک ہمراہ چہل قدمی ، غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو
-
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خرا ج عقیدت
-
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
-
کراچی، لیاری میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے تلے دبے افراد میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل
-
لیاری میں عمارت گرنے کا المناک واقعہ،17لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن تاحال جاری
-
لیاری حادثہ،گرنے والی عمارت میں نوبیاہتا جوڑا بھی ملبے تلے دب گیا
-
وفاقی حکومت کے قرضے 76 ہزار 45 ارب روپے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے. اسٹیٹ بینک
-
بجٹ پیش نہ کرتے تو ہماری حکومت چلی جاتی.علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.