
بجٹ پیش نہ کرتے تو ہماری حکومت چلی جاتی.علی امین گنڈاپور
اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیادپر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں ، سینٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، اس وقت اسمبلی میں ہمارے تمام ارکان آزاد ہیں اور پی ٹی آئی کاکوئی رکن نہیں، آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کا پہلا فیصلہ ختم ہوگیا.وزیراعلی کے پی کے کی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
ہفتہ 5 جولائی 2025
14:44

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سینٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، حکومت مضبوط ہے، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، اس وقت اسمبلی میں ہمارے تمام ارکان آزاد ہیں اور پی ٹی آئی کاکوئی رکن نہیں، آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کا پہلا فیصلہ ختم ہوگیا. وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ بجٹ نہ پیش کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، بجٹ پاس نہ ہوتا تو حکومت جاتی اور قصور ہمارا ہوتا، پارٹی پیٹرن انچیف نے بجٹ منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ 2 ارکان نے بجٹ کے حق میں ووٹ نہیں دیا، سب جانتے ہیں وہ کس کے لوگ ہیں. علی امین نے کہا کہ دریائے سوات واقعہ کی ڈسکہ کی متاثرہ فیملی کے لواحقین سرکاری نوکری کا تقاضہ کررہے ہیں، پنجاب ڈومیسائل کی بنیاد پرکے پی میں سرکاری نوکری نہیں مل سکتی، لواحقین کو 20 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے 2 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے، 2کروڑ روپے کو کیسے کاروبار کے لیے استعمال کرنا ہے اس کا بھی مشورہ دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت شروع کرنی چا ہیے، خوددیگر ممالک کی شہریت کے لیے دوڑیں لگاتے ہیں اور افغانوں کو شہریت نہیں دے رہے.

مزید اہم خبریں
-
کراچی میں رہائشی عمارت کا انہدام، ہلاکتوں کی تعداد اب سولہ
-
برطانیہ میں تین عشرے بعد پانی کی شدید قلت، نئی رپورٹ
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا تونسہ میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
-
امن کا وجود جنگ سے نہیں ،انصاف کی وجہ سے ہے، یوسف رضا گیلانی
-
پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی، خواجہ آصف
-
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات محض افواہ، اڈیالہ جیل جانے کی باتوں میں حقیقت نہیں‘اسحاق ڈار
-
صوبہ سندھ میں ہنرمند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 48910 روپے مقرر
-
لیاری عمارت سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی، ہیومن باڈی ڈکٹیکٹر کی مدد سے سرچنگ جاری
-
وفاقی حکومت کے قرضے 76 ہزار 45 ارب روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
-
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں افواہیں ہیں، یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں، اسحاق ڈار
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس
-
وزیراعلی کا مظفرگڑھ کے قریب ٹریلر اور بس کے تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.