
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار
پی آٹی آئی رہنما ملک احمد بھچر بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں کیساتھ احتجاج کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے
محمد علی
منگل 8 اپریل 2025
21:30

(جاری ہے)
میں آج عدالتی حکم کے تحت وکلا کی عمران خان صاحب سے ملاقات کیلئے پہنچا۔ بیرسٹر گوہر کو آگے جانے کی اجازت دی گئی، میں منتظر رہا۔
میری گاڑی کے آگے مسلح نرغہ تھا، پیدل چلنے پر مجھے سپاہیوں کی نفری نے روک لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب کی بہنوں نورین بی بی اور عظمی بی بی نے علیمہ آپا کے بغیر خان صاحب سے ملاقات سے انکار کر کے ثابت کیا کہ وہ مقتدرہ کی خواہشات کے تابع نہیں۔ کاش پارٹی کے ذمہداران بھی ایسا کردار رکھتے۔ آج لسٹ میں نام نہ ہونے کے باوجود خان صاحب سے ملنے والوں نے اطاعت گزاری کی۔ افسوس۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماؤں کی اجازت نہ ملنے پر کارکنان کی جانب سے احتجاج کرنے پر پولیس نے علیمہ خان، عالیہ حمزہ، صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر کو تحویل میں لے لیا۔ منگل کے روز اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے دن عمران خان کی بہنیں، بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران مہرالنسا، مبشرہ شیخ، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ، ظہیر عباس اڈیالہ پہنچے۔ پی ٹی آئی وکلاء بیرسٹر علی ظفر،علی عمران شہزاد،حسنین سنبل ،راجہ متین اور خان عاقل خان بھی اڈیالہ پہنچے،عمران خان کی فیملی کو اڈیالہ جیل سے پہلے روک لیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اورقاسم خان نیازی کو نجی فارماسیوٹیکل کمپنی کے قریب روکا گیا۔ گورکھپور ناکے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا ملاقات نہ کروانے پر احتجاج کیا، پولیس کی جانب سے دو بہنوں اور کزن قاسم نیازی کی بانی سے ملاقات کرانے کی آفر کی گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں، باقی تینوں فیملی ممبران کی ملاقات کروا دیتے ہیں۔ تاہم عظمٰی خان اور نورین خان نے علیمہ خان کے بنا عمران خان سے ملاقات کی پیش کش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد احتجاج کرنے پر گورکھپور ناکہ کے قریب گھورکپور ناکہ پر موجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت متعدد خواتین کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ پی ٹی آئی ایم این اے شفقت اعوان، صاحبزادہ حامد رضا، حامد خان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ تاہم بعد ازاں پولیس نے رہنماوں اور کارکنان کو اڈیالہ جیل کے قریب ہی واقع شادی حال کے پاس رہا کر دیا۔ تاہم انہیں اڈیالہ جیل جانے سے روکا جا رہا ہے۔ جس کے باعث عمران خان کی بہنوں نے شادی حال میں محصور ہونے کے بعد دھرنا دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کیے بنا واپس نہیں جائیں گی۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: جاپان کا افغان مہاجرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
-
غزہ: جنگ زدہ بے گھر لوگوں کو گندے پانی، فضلے اور بیماریوں کا سامنا
-
بھارتی اقدامات پر فوری ردعمل دینا مناسب نہیں ہے
-
حکمران طبقہ کی اقتدار پر قابض رہنے کی میوزیکل چیئر جاری رہنے سے ملک کمزور ہوا
-
"میڈم تھیف منسٹر" خود ڈاکٹر بن نہیں سکی، ہسپتالوں، ڈاکٹروں اور مریضوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے
-
مصنوعی ذہانت محنت کشوں کے لیے دو دھاری تلوار، آئی ایل او
-
کم عمری کی شادی حاملہ خواتین میں موت کا بڑا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
ماحول دوست توانائی کے انقلاب کو روکنا اب ناممکن، یو این چیف
-
خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات نہایت سنگین اور تشویشناک ہوچکے ہیں
-
26ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کے جو تحفظات تھے وہ درست ثابت ہو رہے ہیں
-
قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
-
بھارت کا سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.