پی ڈی ایم اے کی درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کی پیشگوئیوں کے بعد صوبے بھر کے متعلقہ محکموں کوتفصیلی ہدایات جاری

بدھ 9 اپریل 2025 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے بدھ اورجمعرات کو درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کی پیشگوئیوں کے بعد فوری طور پرصوبے بھر کے متعلقہ محکموں کوتفصیلی ہدایات جاری کی ہیں، ڈپٹی کمشنر آفس حب کی جانب سے متعلقہ سرکاری محکموں کو احکامات جاری کی ہیں کہ وہ ہیٹ ویو کے پیش نظر موثر انتظامات کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس حب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سندھ، جنوبی وسطی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں اگلے دو دنوں میں درجہ حرارت موسمی اوسط سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے یہ ایڈوائزری ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت کے دوران سامنے آئی ہےجس میں مستقبل قریب میں کسی خاص ریلیف کا بہت کم اشارہ ملتا ہے، ۔ ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگونے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا ہے کہ شہری مزید معلومات اور کسی بھی ایمرجنسی کی اطلاع کے لیے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (پی ا ی او سی) کے دیے گئے ہیلپ لائن نمب پر ر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :