ملک بدری کے حکم پر امریکہ نہ چھوڑنے والوں کو یومیہ 998 ڈالر جرمانہ ہوگا

بدھ 9 اپریل 2025 13:26

ملک بدری کے حکم پر امریکہ نہ چھوڑنے والوں کو یومیہ 998 ڈالر جرمانہ ہوگا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء) دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ملک بدری کا نوٹس ملنے کیبعد بھی تارکین وطن کی طرف سے امریکہ نہ چھوڑںے پر انہیں جرمانے کا ارادہ رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملک بدری کے حکم سے مشروط تارکین وطن کو یومیہ998 ڈالرجرمانے کے ساتھ مشروط کیا جائے گا اگر وہ امریکہ نہیں چھوڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر وہ یہ جرمانہ ادا نہیں کرتے ہیں تو ان کی جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔یہ جرمانے 1996 کے اس قانون پر مبنی ہیں جو ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران 2018 میں پہلی بار نافذ کیا گیا تھا۔امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ پابندیوں کو پانچ سال تک کے لیے لاگو کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ جرمانہ ہو سکتا ہے۔