ارمغان کے والد کے وکیل کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

کامران قریشی کے وکیل نے بار کونسل، آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے و دیگر کو درخواستیں جمع کرادیں

بدھ 9 اپریل 2025 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے وکیل خرم عباس نے دھمکیاں ملنے پر بار کونسل، آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے و دیگر کو درخواستیں جمع کرادیں۔خرم عباس اعوان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے ارمغان و کامران قریشی کے اثاثہ جات سے متعلق رابطہ کیا ہے۔

ایف آئی اے اہلکار کے طور پر تعارف کرانے والے کا نام شاہد ہے۔ مجھ سے فون پر رابطہ کر کے تفتیش کے لئے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے بتایا کہ میں وکیل ہوں تو دھمکی دی کہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ خرم عباس نے بتایا کہ کامران قریشی سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی لیکن انتہائی سیکیورٹی میں ملاقات کرائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور بار کونسل، آئی جی سمیت دیگر کو شکایت کردی ہے۔ خرم عباس اعوان نے کہا کہ قانون کے دائرے میں اپنا کام کررہا ہوں جس سے مجھے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ارمغان کے حوالے سے پوچھے گئے جواب میں ان کا کہنا تھا وہ دماغی مریض ہے اور پولیس کسڈی میں جو بھی باتیں یا بیان اس نے دیا ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :