پیکا ایکٹ کے تحت پی ٹی آئی کے 20 راہنماﺅں کے وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ

فہرست میں وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم نقوی، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور دیگر کے نام شامل ہیں.نجی ٹی وی کی رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 اپریل 2025 17:07

پیکا ایکٹ کے تحت پی ٹی آئی کے 20 راہنماﺅں کے وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے 20 راہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی ”ڈان نیوز“نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے 20 راہنماﺅں کے وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی راہنماﺅں کو پیشی کے متعدد نوٹس بھیجے تھے تاہم وہ پیش نہ ہوئے، تمام راہنماﺅں کی رہائش گاہوں پر نوٹس کی تعمیل کروائی گئی جن راہنماﺅں کے وارنٹ جاری ہوں گے ان میں وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم نقوی، تیمور سلیم، جبران الیاس کے نام شامل ہیں جب کہ خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور دیگر کے بھی وارنٹ جاری ہوں گے یاد رہے کہ پی ٹی آئی راہنماﺅں کیخلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تحقیقات کے لئے آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی.