صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کاسینئر پیپلزپارٹی رہنما سینیٹرتاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 9 اپریل 2025 22:00

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹیو بلوچستان میر علی حسن زہری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹرتاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں میر علی حسن زہری نے کہا کہ تاج حیدر پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت ،جمہوریت کے فروغ اور پارٹی کے نظریات کے تحفظ کے لیے وقف کی، ان کی سیاسی ،سماجی اور قومی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں ،وہ بااصول ،باکردار اور نظریاتی رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ،انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی ،انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تاج حیدر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔