Live Updates

پی ٹی آئی کو تقویت دینے کیلئے علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کا ایک پیج پرہونا ضروری ہے

سلمان اکرم راجا یا گوہر کی لڑائی کی کوئی اہمیت نہیں، سلمان اکرم آئین کے تحت سیکرٹری جنرل نہیں، سلمان اکرم راجا آئندہ 15، 20 روز میں عہدے سے فارغ ہوجائے گا۔ فواد چودھری کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 اپریل 2025 23:30

پی ٹی آئی کو تقویت دینے کیلئے علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کا ایک ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 اپریل 2025ء ) سابق وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو تقویت دینے کیلئے علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کا ایک پیج پرہونا ضروری ہے، سلمان اکرم راجا یا گوہر کی لڑائی کی کوئی اہمیت نہیں، سلمان اکرم آئین کے تحت سیکرٹری جنرل نہیں، سلمان اکرم راجا آئندہ 15، 20 روز میں عہدے سے فارغ ہوجائے گا۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر اور بیرسٹر گوہر دونوں ٹھنڈے لوگ ہیں، ان کو غصہ دلانے کیلئے بہت اسپیشل کام کرنا پڑے گا۔ راجا سلمان اکرم کو کریڈٹ جاتا ہے کہ گوہر کوبھی بولنا پڑگیا ہے، آج پارلیمانی میٹنگ میں ایم این ایز نے کہا کہ آپ پارٹی کے چیئرمین ہیں اور ایسے ہدایات دیتے پھر رہے ہیں ایک ایسے سیکرٹری جنرل سے جو آئین کے تحت سیکرٹری جنرل نہیں ہے کیونکہ آئین کے تحت سیکرٹری جنرل عمر ایوب ہے۔

(جاری ہے)

یہ لوگ پارٹی میں بعد میں شامل ہوئے، لیکن جو پارٹی تھی اس کو جیلوں میں ڈال کر نکال دیا گیا۔ پاکستان کی سیاست میں اس پارٹی لوگوں کی کوئی اہمیت نہیں اہمیت عمران خان کی ہے۔ سلمان اکرم راجا کو کسی دوسرے بندے کے ساتھ کام کرنے کی ٹریننگ نہیں ، وہ جمخانہ میں گالف بھی اکیلے کھیلتے ہیں۔ ان کی گوہر ، علی ظفر کسی کے ساتھ نہیں بنتی، یہ سارا ذاتیات کا ایشو ہے، سلمان اکرم راجا آئندہ 15، 20 روز میں عہدے سے فارغ ہوجائے گا۔

لوگ کسی کے ساتھ نہیں جڑ سکتے، لوگ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔ پارٹی کے پرانے لوگ بیرون ملک بیٹھے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کو تقویت دینے کیلئے علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کا ایک پیج پرہونا ضروری ہے، سلمان اکرم راجا یا گوہر کی لڑائی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ مزید برآں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ وہ حق سچ اور ملک کے مستقبل کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ہماری خیبرپختونخواہ حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کی مد میں رقم نہیں دی جارہی، جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے اور دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے آپریشن کو سراہتے ہیں، لیکن ہم پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ انٹیلی جنس کہاں تھی جس کی وہاں نظر رکھنا ذمہ داری تھی۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات