
کراچی‘ ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیے
جمعرات 10 اپریل 2025 15:31

(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اسپتالوں سے حادثات سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
حادثے سے متعلق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی فلائی اوور سے تیز رفتار ڈمپر آرہا تھا اور اس نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔عینی شاہد نے بتایا کہ 17 سے 18 سال کا لڑکا ڈمپر چلا رہا تھا، خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار حادثے میں محفوظ رہے۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ڈمپر کو روکا، اس کے آگے موٹرسائیکلیں کھڑی کیں، تاہم ڈمپر ڈرائیور نے فرار کی کوشش میں سامنے کھڑی موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، اس موقع پر عوام نے ڈرائیور کو پکڑ کر اس کی پٹائی بھی کی۔ادھرڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے دعویٰ کیا ہے کہ میری 11 گاڑیوں کو جلایا گیا ہے۔کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے مطالبہ کیا کہ ڈمپروں کو جلانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔ حادثے میں کوئی زخمی ہوا ہے تو کہاں ہے، سامنے لایا جائے۔لیاقت محسود کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے۔کراچی میں حادثے کے بعد 7 ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں نے موٹروے پر احتجاج کیا، پولیس نے مذاکرات کے بعد ایم نائن پر ٹریفک بحال کرادی۔ڈرائیوروں نے سہراب گوٹھ آلاصف اسکوائر کے قریب کچرے اور پتھروں سے بھرے ٹرک الٹا دیئے تھے۔احتجاج کے باعث موٹر وے ایم نائن کے دونوں ٹریک بند ہوگئے، ٹریفک کی روانی معطل ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔دوسری جانب پولیس نے ڈمپروں کو آگ لگانے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ادھرکراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد ڈمپر جلائے جانے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تشویش کا اظہار کیا یے۔گورنر سندھ نے ڈمپر ڈرائیورز کی جانب سے کچرا پھینک کر سڑک بند کرنے پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک سے اموات پر شہریوں کا غصہ برحق ہے مگر قانون شکنی نہ ہو، تمام شہری پُرامن رہیں، کوئی بھی شخص قانون کو ہاتھ میں نہ لے۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائیں، اشتعال انگیزی سے گریز کریں، بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کسی صورت کامیاب نہ ہونے دیں۔کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ چنگاری پھینک کر آگ بھڑکانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کو ٹیلیفون کیا اور کہا کہ قانون کی عمل داری یقینی بنائی جائے۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.