میرپورماتھیلو، ایم فائیو موٹروے پر مسافر کوچ الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

کوچ کے ڈرائیور کو مبینہ طور پر نیند آ گئی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی

جمعرات 10 اپریل 2025 15:57

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)ایم فائیو موٹروے پر میرپور ماتھیلو کے قریب قاضی واہ نہر کے مقام پر ایک مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوچ کے ڈرائیور کو مبینہ طور پر نیند آ گئی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ راستے میں میرپور ماتھیلو کے قریب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سجاد حسین، محمد آصف اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجاب کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔