امریکہ اور سعودی عرب کے سینیئر دفاعی حکام کا دفاعی تعاون اور معاہدات پر تبادلہ خیال

جمعرات 10 اپریل 2025 16:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)پینٹاگون کے اعلی حکام برائے مشرق وسطی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی دفاعی حکام کے ساتھ ملاقات کی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے علاوہ مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات سعودی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے نائب وزیر دفاع برائے مشرق وسطی مائیک ڈیمینو کی سعودی وزیر دفاع اور اعلی انتظامی امور کے لیے مشیر شہزادہ خالد بن سلمان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں عہدے داروں نے دوطرفہ تعاون کے مواقع اور امکانات کا جائزہ لیا ۔ نیز دفاعی استعداد میں اضافے اور جدت کے امور پر بھی بات چیت کی۔امریکہ اور سعودی عرب کے ان دفاعی عہدے داروں نے تذویراتی شراکت داری کے امور پر بات چیت کی ۔