امریکی انٹیلی جنس چیف کا دورہ اسرائیل، نیتن یاہو سے ملاقات

ملاقات عمان میں امریکہ ،ایران کے درمیان طے شدہ مذاکرات سے کچھ دن پہلے ہوئی،رپورٹ

جمعرات 10 اپریل 2025 16:56

امریکی انٹیلی جنس چیف کا دورہ اسرائیل، نیتن یاہو سے ملاقات
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بدھ کے روز یروشلم میں سی آئی اے کے نئے ڈائریکٹر جان ریٹکلف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کی شام سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف سے موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا کی موجودگی میں ملاقات کی۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عمان میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان طے شدہ مذاکرات اور غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے کوششوں کے درمیان ہوئی ہے۔نیتن یاہو وائٹ ہاس میں ملاقات کے بعد واشنگٹن سے واپس آئے، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حیرت انگیز طور پر اعلان کیا کہ امریکہ اگلے ہفتے کے روز ایران کے ساتھ س کے جوہری پروگرام پر براہ راست، اعلی سطحی بات چیت شروع کرے گا۔