Live Updates

پارٹی رہنماء ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کر دیں، عمران خان کی پارٹی رہنماﺅں کو وارننگ

آئندہ کسی پارٹی رہنماء نے کوئی بھی متنازع بیان دیا تو اس کیخلاف کارروائی ہوگی ، پارٹی رہنماءآپس کے اختلافات ختم کردیں، پارٹی رہنماء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 10 اپریل 2025 13:50

پارٹی رہنماء ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کر دیں، عمران خان کی پارٹی ..
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں سے کہا ہے کہ وہ ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کردیں، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماﺅں کو وارننگ دیدی،پارٹی رہنماءآپس کے اختلافات ختم کردیں، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد پارٹی رہنماﺅں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آئندہ کسی پارٹی رہنماءنے کوئی بھی متنازع بیان دیا تو اس کیخلاف کارروائی ہوگی ۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ مجھے جیل میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے ۔بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی بہادری اور جرات کے ساتھ کھڑی ہیں مجھے کوئی پریشان نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی رہنماءعاطف خان ،اسد قیصر اور شہرام ترکئی سمیت کسی کو بھی سازشی نہیں کہا ہے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماﺅں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد مختلف رہنماﺅں سے رابطہ کر کے انہیں آپس کے اختلافات ختم کرنے پر رضا مند کرلیاتھا۔بیرسٹر گوہر نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ملاقات کی تھی۔بیرسٹرگوہر کی جانب سے رابطہ کرنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور دیگرپارٹی رہنماوں سے اختلافات ختم کرنے پر رضامند ہوگئے تھے۔

اسی طرح اسدقیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہوگئے تھے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری ساری توجہ بانی چیئرمین اور دیگر گرفتار رہنماوں کی رہائی پر ہونی چاہیے تھی۔ آپس کے اختلافات سے کارکنان اور قائدین پریشان تھے۔اس لئے پارٹی رہنماﺅں آپسی اختلافات کو پارٹی کے اندر رکھیں او ر اسے میڈیا کے سامنے بیان نہ کریں۔بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ پارٹی عہدیدار عوامی سطح پر اختلافات کا اظہار نہیں کریں گے پارٹی اپنے تمام معاملات مناسب فورم پر ہی حل کرے گی۔ بڑی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے تھے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ٹوٹ پھوٹ ہو گئی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات