گورنر سندھ کا کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے پر اظہارافسوس ، شہداء کو خراج عقیدت

جمعرات 10 اپریل 2025 18:33

گورنر سندھ کا کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے پر اظہارافسوس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، گورنر سندھ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعابھی کی، گورنر سندھ نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم یکجا ہے، دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایانجائینگا۔