سکھر پولیس کا کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن ،چند روز قبل قادراپور تھانے کی حدود سے اغوا ہونے والا رفیق پٹھان بازیاب

جمعرات 10 اپریل 2025 19:51

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)سکھر پولیس کا کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن ،چند روز قبل قادراپور تھانے کی حدود سے اغوا ہونے والا رفیق پٹھان بازیاب،فلاحی اتحاد پٹھان کمیونٹی سندھ کے وفد کی ایس ایس پی سکھر سے ملاقات ،بحفظات بازیابی پر سکھر پولیس سے اظہار تشکر،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کی سربراہی میں سکھر پولیس کی بھاری نفری نے الف کچے میں کامیاب ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران چند روز قبل پرانہ سکھر کے علاقے قادراپور سے اغواء ہونے والے مغوی رفیق خان پٹھان کو باحفاظت بازیاب کرالیا پولیس کی جانب سے مغوی رفیق احمد پٹھان کی بحفاظت بازیابی پر فلاحی اتحاد پٹھان کمیونٹی سندھ کا وفد چئیرمین آغا سید محمد ایوب شاہ کی قیادت میں ایس ایس پی آفس پہنچا اور ایس ایس پی سکھر اظہر مغل سے ملاقات کی اور کچھ دن قبل سکھر سے اغواء ہونے والے رفیق خان پٹھان کو باحفاظت بازیاب کرانے پر ایس ایس پی سکھر اظہر مغل و پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سکھر پولیس سے اظہار تشکر کیا اور پولیس کارکردگی دیکھانے پر پولیس ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور سکھر پولیس زندہ باد پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے وفد میں فلاحی اتحاد پٹھان کمیونٹی سندھ کے مرکزی رہنما حاجی خان محمد عرف غوری بابا ،ہیبت خان پٹھان ،کرم خان پٹھان ،صمد خان پٹھان ، حاجی محمد خان پٹھان ،اغا شبیر جان،وزیر خان پٹھان ،حاجی رحمت علی پٹھان ،حاجی حضرت پٹھان ،حاجی جہانگیر خان پٹھان،اغا سید جہانگیر شاہ ،سید حسین اغا،سید لاگل آغا،حاجی نصراللہ خان پٹھان و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :