پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام سلمان غنی کے اعزاز میں تقریب کل ہوگی

جمعرات 10 اپریل 2025 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء) پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے زیر اہتمام سینئر صحافی سلمان غنی کو حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز ملنے پر خصوصی تقریب بروز جمعہ (کل)صبح 10بجے الرازی ہال میں منعقدہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، سلیم بخاری، سجاد میر، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری،تجزیہ نگار سلمان عابد، اینکر پرسن اجمل جامی ، ڈائریکٹر سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف و دیگر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔