پاکستان کے شہری سے وفاداری کا تقاضا آئین کی بالادستی و ریاست کی توقیر نہیں ،شہریوں کی تحقیر ہے،امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ

جمعرات 10 اپریل 2025 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں کچھ خواتین و مرد شہریوں سے تاریخ میں پہلی بار آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت حلفیہ بیان مانگنا دراصل عام پاکستانی شہری کی وفاداری پر شک کرکے اس کو دوبارہ پاکستان سے وفاداری کا پابند بنانے کو رہائی سے مشروط کرنا ایسا ہی ہے جیسا جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف کو جیل سے رہائی، 10 سالہ جلاوطنی سے مشروط کیا تھا حکومت و عدالت کو ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و ساتھیوں کی حب الوطنی پر شک تھا اور ان کو آئین کا وفادار شہری بنانا تھا تو کئی ہفتوں سے زرائع آمدورفت بند و تین معصوم نوجوان 22 مارچ 2025 کا خون ،کروڑوں روپے کے کاروباری نقصان و تعلیمی اداروں کی بندش جیسے نقصانات کا کون ذمہ دار ہے ایک مسلمان کو دوبارہ مسلمان کرنے کیلئے دوبارہ کلمہ پڑھانا یا ایک پیدائشی ریاست پاکستان کے شہری سے وفاداری کا تقاضا کرنا آئین کی بالادستی و ریاست کی توقیر نہیں بلکہ شہریوں کی تحقیر ہے۔