Live Updates

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد ورفت کے لئے مکمل روٹ پلان تشکیل دے دیا

جمعرات 10 اپریل 2025 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد ورفت کے لئے مکمل روٹ پلان تشکیل دے دیا،ٹریفک پلان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے 300 سے زائد افسران و جوان فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کے باعث مختلف اوقات میں ایکسپریس ہائی وے، فیض آباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور 9th ایونیو سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے اورسری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میںکچھ دیر تعطل آئے گاجس کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکار ہو گی، شہری بلیو ایریا کی جانب سفر کے لئے ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کریں،سیکٹر آئی اور ایچ کے لئے راولپنڈی پشاور روڈ آئی جی پی سے سروس روڈ کا استعمال کریں،جبکہ مری روڈ سے سرینہ اور فیض آباد براستہ راول ڈیم دوران آمد و رفت بند رہے گی،شہری سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں،ریڈ زون اور سرینہ ہوٹل آنے اور جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، ایکسپریس چوک، جناح ایونیو، بری امام اور نادرا چوک کا استعمال کریں، اسلام آباد چوک سے جی الیون، سروس روڈ، جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کریں،سیکٹر آئی اور ایچ کے لئے راولپنڈی پشاور روڈ آئی جی پی سے سروس روڈ کا استعمال کریں، ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہے،مری روڈ سے سرینہ اور فیض آباد براستہ راول ڈیم دوران آمد و رفت بند رہے گی،شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لئے براستہ کنونشن سینٹر، کلب روڈ کا استعمال کریں،شہریوں کی رہنمائی کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی،ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہے،کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لئے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں،شہری بہارہ کہو سے کوڑیانوالہ چوک سے سری نگر ہائی وے استعمال کا کریں،پارک روڈ سے اسلام آباد داخل ہونے کے لئے راول چوک سے فیض آباد سے زیرو پوائنٹ روڈ استعمال کریں،مری روڈ، ایکسپریس وے یا آئی جے پی روڈ سے اسلام آباد آنے والے فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کا استعمال کریں،بری امام کی طرف سفر کرنے والے شہری نادرا چوک استعمال کریں،شہریوں کو باخبر رکھنے کیلئے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا ذرائع پر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی جائیں گی تاکہ شہری بروقت ٹریفک کی صورتحال سے آگاہ رہیں ،شہری دوران آمد ورفت سرینہ اور فیض آباد کی اطراف شاہراہوں پر آنے سے گریز کریں،شہری سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں اورایف ایم ریڈیو92.4 کو سنتے رہیں تاکہ ہر گھنٹے آپ کو تازہ ترین ٹریفک اپڈیٹس فراہم کی جا سکیں،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن(ر) سید ذیشان حیدر نے کہا کہ شہری اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم آپ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو ہرممکن سفری سہولیات مہیاکرنے اور مربوط ٹریفک کے نظام کو برقراررکھنا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات