
ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ بغیر قانونی جواز کیس سنگل سے ڈویژن بینچ ٹرانسفر کرنے سے روک دیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا ، کیسز فکس کرنے یا مارک کرنے کے اختیار سے متعلق بھی عدالت نے مستقبل کی گائیڈ لائن دے دی
فیصل علوی
جمعہ 11 اپریل 2025
10:47

(جاری ہے)
عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو حکم دیا کہ جب تک فل کورٹ ہائیکورٹ رولز پر مزید رائے نا دے انہی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ قانون کی تشریح ہو، ایک ہی طرح کےکیسز ہوں جو قانونی جواز دیں پھر ہی اختیار استعمال ہوسکتا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ گائیڈ لائن بھی دے دی ہے کہ کیسزفکس کرنے یا مارک کرنے کااختیارکس کاہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل تمام کیسز متعلقہ بینچ میں بھیج دے اور ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کیس سنگل بینچ سے ڈویڑن بینچ بھیجنے کا اختیار بغیر قانونی جواز استعمال نہ کریں۔ قانون کی تشریح ہو، ایک ہی طرح کے کیسز ہوں جو قانونی جواز دیں پھر ہی اختیار استعمال ہو سکتا ہے۔عدالتی حکم کے مطابق ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کےمطابق سنگل یا ڈویڑن بینچز میں کیسز فکس کرنا ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کا اختیار ہے جبکہ رولز اینڈ آرڈرز کے مطابق روسٹر کی منظوری چیف جسٹس کا اختیار ہے۔رولز واضع ہیں کیسز مارکنگ اور فکس کرنا ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کا اختیار ہے لیکن ڈپٹی رجسٹرار کو کیس واپس لینے یا کسی اور بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا اختیار نہیں۔ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اگر سمجھے کیس کسی اور بینچ میں جانا چاہیے تو کسی عجیب صورت حال سے بچنے کیلئے جج کے ریڈر سے رابطہ کرے۔ جو جج بینچ میں سینئر ہو ٹرانسفر ہونے والا کیس اس کے سامنے رکھا جائے۔فیصلے میںیہ بھی کہا گیا کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے بینچ میں 16 تاریخوں سے ایک کیس زیر التوا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے اس کیس کی کافی کاروائی ہو سنگل بینچ میں ہو چکی، قائم مقام چیف جسٹس کے انتظامی آرڈر میں نہ کوئی وجہ نا ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈرز کا کوئی حوالہ ہے جس سے معلوم ہو کہ وہ کس قانون کے تحت سنگل بینچ کے کیس کو ڈویژن بنچ بھیج رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کوہستان میں مبینہ مالی بےضابطگی کے خلاف نیب کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں
-
عید سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا جن پھر سے بے قابو
-
پاکستان کی معیشت ڈوبنے کی پشین گوئی کرنے والے اب اسے معجزہ قرار دے رہے ہیں
-
پابندیاں اٹھانے سے متعلق ٹرمپ کے اعلان کے بعد سرمایہ داروں کی نظریں شام پر
-
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ایک لاکھ بیس ہزار تک تنخواہ پر ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی جائے
-
پراپرٹی کا کاروبار مزید ٹھپ ہونے کا خدشہ
-
اب عمران کا جھوٹ پکڑنے کا ٹیسٹ، کیا کوئی اور ثبوت نہیں ملا؟
-
جو بھی ہماری زمین اور سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا
-
عوام کیساتھ پھر ہاتھ ہو گیا
-
پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کیلئے ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پر 95فیصد تک سبسڈی دینے کا اعلان
-
غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں 94 افراد ہلاک
-
190 ملین پائونڈ کیس، عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.