Live Updates

بانی پی ٹی آئی نے انتھک ،لازوال جدوجہد سے سیاسی تاریخ کا دھارا موڑ دیا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ

بڑے سے بڑا سیاسی مخالف بھی عمران خان کے عزم ،حوصلے کا معترف ہے ‘ سینئر رہنما تحریک انصاف

جمعہ 11 اپریل 2025 11:51

بانی پی ٹی آئی نے انتھک ،لازوال جدوجہد سے سیاسی تاریخ کا دھارا موڑ دیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی انتھک اور لازوال جدوجہد سے سیاسی تاریخ کا دھارا موڑ دیا ہے ،بڑے سے بڑا سیاسی مخالف بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے عزم اور حوصلے کا معترف ہے لیکن یہ الگ بات ہے کہ اس کا برملا اظہار نہیں کیا جاتا ، پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور سب سے بڑھ کر کارکنوں نے جدوجہد میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی جدوجہد کے دوران تکالیف ، جبر اور صعوبتیں برداشت کرنے میں بھی ایک معیار قائم کر دیا ہے ، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آج تک کسی نے اس طرز کی جدوجہد نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے دنوں اور مہینوں پر مبنی جو جیلیں کاٹی ہیں وہ ملک و قوم کے لئے نہیں بلکہ کرپشن کے الزامات کے تحت کاٹی ہیں ،جو آج شیر و شکر ہیں انہوں نے ہی ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے جو حقیقت پر مبنی تھے، دونوں کی قیادت کو جیلوں میں بھی لگژری سہولیات میسر تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد آج بھی جاری ہے اور یہ رائیگاں نہیں جائے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات