
190ملین پاﺅنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجو ع کرلیا
وکیل خالد یوسف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کیں جنہیں دائری نمبر الاٹ کر دیا گیا
فیصل علوی
جمعہ 11 اپریل 2025
13:03

(جاری ہے)
ملزمان کو 17 جنوری 2025 کو سزا سنائی گئی اور اب تک اپیلوں پر سماعت نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیاتھا۔اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ190ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا معطلی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل مقرر کی جائے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 24 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر تھا۔ مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے، عدالت نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سزا معطلی درخواست بھی عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔قبل ازیں 190 ملین پاونڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواست کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔بشریٰ بی بی نے کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیاتھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے وکیل کے ذریعے دائر کردہ درخواست میں بشریٰ بی بی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ درخواست گزار 54 سالہ ہاوس وائف تھیں۔ سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
مزید اہم خبریں
-
مریم نواز حکومت نے نجی ہسپتالوں میں بھی صحت کارڈ سے علاج کی سہولت محدود کر دی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی‘پاکستان میں اضافہ
-
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں، عمران خان
-
عمران خان کو مکمل طور پر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے
-
سلامتی کونسل کو مؤثر، فعال اور سفارتی انداز میں چلایا جائے گا، اسحاق ڈار
-
پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 3.2 فیصد رہی
-
داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں لیویز لائن اور سرکاری املاک پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی ،سی ٹی ڈی اور لیویز اہلکاروں کو خراج تحسین
-
وزیرداخلہ کی لکی مروت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت،شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کو خراج عقیدت
-
لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، طلال چوہدری
-
علم و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
-
یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم سے عوام کو علاج کی سہولت میں آسانی ہوگی، مصطفی کمال
-
جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.