
اوور سیز کنونشن میں 80 ممالک سے 1500 اوور سیزنمائندے پاکستان آئیں گے، ڈیجیٹل یوتھ ہب پر 14 دنوں میں 10لاکھ نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی ،رانا مشہود احمدخان
جمعہ 11 اپریل 2025 14:00
(جاری ہے)
آئی ایم ایف سمیت عالمی ادارے پاکستان کی تعریف کررہے ہیں۔ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پاکستان مخالف قوتوں کو فارن فنڈنگ سے ابھارنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیراعظم محمد شہبازشریف اور نواز شریف کی قیادت میں ملک کو درپیش مسائل حل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان آئے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی۔ چیئرمین نے کہاکہ اوور سیزکا ترسیلات زر بھیجنے میں اہم کردار ہے۔ آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے اوور سیز کنونشن میں 80 ممالک سے 1500 سے زائد اوور سیزنمائندے پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گیم چینجر منصوبے ڈیجیٹل یوتھ ہب کا 23 مارچ کو افتتاح کیا۔ اس منفرد پروگرام میں نوجوانوں کے لئے اندرون و بیرون ملک ملازمتیں ، سکالرشپس ، آئی ٹی ، ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبو ں میں مواقع کے بارے میں معلومات اور آگاہی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب پر گزشتہ 14 دنوں کے دوران 10لاکھ سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ یہ حوصلہ افزا تعداد ہے۔ مستقبل میں اس پورٹل پر کروڑوں نوجوان اپنی رجسٹریشن کروائیں گے۔ نوجوان وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ویب سائٹ www.pmyp.gov.pk پر اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کی ویب سائٹ پر اس وقت ڈیڑھ لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔ نوجوانوں کو ان کی صلاحیت ، قابلیت ، اہلیت اور پیشہ وارانہ تعلیم کے مطابق ملازمتوں سے متعلق معلومات کے حصول کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت وزیراعظم قرضہ سکیم کے ذریعے بیرون ملک جانے والے ایک لاکھ نوجوانوں کو 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ دیاجائےگا۔ ایس آئی ایف سی ، وزارت خزانہ ، وزارت اوور سیز پاکستانیز اور بینکوں کے کنسورشیم نے مشترکہ طورپر یہ منصوبہ بنایاہے ۔ ا س سے بیرون ملک ملازمت کے لئے جانے والے نوجوان نہ صرف پریشانی سے بچیں گے بلکہ بیرون ملک سے پاکستان ترسیلات زرلانے میں مدد ملےگی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاپر ڈیجیٹل یوتھ ہب پر 15ملین نوجوانوں نے رسائی حاصل کی ہے اور جلد یہ رسائی 100 ملین تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان جلد کیاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جون میں قابل نوجوانوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر دیئے جائیں گے جبکہ لیپ ٹاپ فار آل سکیم کے تحت ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ بھی دیئے جائیں گے۔ یہ لیپ ٹاپ 5 لاکھ روپےکے بلا سود قرضہ کےذریعے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2028 کا اولمپیک ہمارا ہدف ہے۔ 28 گیموں کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ سکیم جلد شروع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ آئندہ ہفتے شروع کیا جائےگا جبکہ پی ایس ایل کے بعد کرکٹ ہنٹ سکیم شروع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ اینڈانڈولسنٹ پالیسی پر کام آخری مرحلے میں ہے۔ ا س کے تحت نوجوانوں کو 2 کیٹگریز میں تقسیم کیاگیا ہے۔ اس پالیسی کے ساتھ نوجوانوں کو مدد فراہم کی جائےگی۔ ایک کروڑ نوجوانوں کی آرا اور تجاویز کو سامنے رکھ کر یہ پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔ اس معاملے پر بین الاقوامی شراکت داروں سے مل کر کا م کررہے ہیں۔ اس پالیسی میں سکولوں سے باہر بچوں ، ٹرانسجینڈر اور مخصوص بچوں کو بھی شامل کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ سکالرشپس کے ذریعے 21 ممالک میں نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ مختلف ممالک جانے کے خواہش مند نوجوانوں کے لئے لینگوئج کامسئلہ حل کرنے کے لئے لینگوئج کورس شروع کئے جا رہے ہیں۔ \932مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.