ضلع کچہری لاہور میں سہولت سینٹر اور انتظار گاہ کا افتتاح

جمعہ 11 اپریل 2025 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ضلع کچہری لاہور میں سہولت سینٹر اور انتظار گاہ کا افتتاح کر دیا گیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک اور سینئر سول جج لاہور شفقت عباس مگیانہ نے افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں صدر لاہور بار مبشر رحمان چوہدری اور سیکرٹری لاہور بار نصیر احمد بھلہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سائلین کو سہولت سینٹر ضلع کچہری لاہور میں ایف آئی ار کی نکول کی فراہمی ہوگی۔

سہولت سینٹر میں سائلین کے لیے ایم ایل سی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی سہولت بھی ہوگی جبکہ زیر التوا مقدمات میں آئندہ تاریخ سماعت کی فراہمی ہوگی۔ سائلین کے لیے عدالتوں کی لوکیشن اور عدالتوں کے کام میں تفصیل میسر ہوگی۔ سائلین اور وکلا کے لیے جیل سے ملزمان سے وکالت نامہ سائن کرانے کی سہولت بھی ہوگی ۔ تقریب میں لاہور کے ایڈیشنل سیشن ججز اور سینیر سول ججز بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :