
تیمرگرہ، سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارجی ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں مطلوب خارجی حفیظ اللہ بھی شامل ہے، دہشت گرد حفیظ اللہ عرف کوچوان سکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں پرحملوں میں ملوث تھا، آئی ایس پی آر
فیصل علوی
جمعہ 11 اپریل 2025
15:19
(جاری ہے)
سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیاتھا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہناتھا کہ حکومت نے خارجی حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔دریں اثناءوزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہنے کا عزم کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی قوم معترف ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ آپریشن کے دوران سرغنہ سمیت 9خوارجیوں کو ہلاک کر دیاتھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا تھا۔ہلاک ہونے والوں میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ شیرین بھی شامل تھا جبکہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواتھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کرتے ہوئے 9 خوارج کو ہلاک کیاگیاتھا۔خارجی رنگ لیڈر شیرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے انتہائی مطلوب تھا۔ کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ 20 مارچ 2025 کو کیپٹن حسنین اختر شہید کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاتھا۔ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
امریکی لڑکی دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی
-
حکومت کا عافیہ صدیقی کیس میں امریکی عدالت میں معاون اور فریق بننے سے انکار
-
آن لائن 20 ارب روپے کے مالیاتی فراڈ کے 2 مرکزی ملزمان پکڑے گئے
-
ترکی: ممنوعہ ’پرائیڈ پریڈ‘ میں شریک درجنوں افراد گرفتار
-
ٹک ٹاکر بہن بھائی نے تاجر کے گھر 13 کروڑ روپے ڈکیتی کی واردات کر ڈالی
-
لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ ہونے والے ہر ڈالر سے عالمی معیشت میں تین ڈالر کا فائدہ
-
اسرائیل اور امریکی 'جارحیت' کو تسلیم کیا جائے، ایران کا مطالبہ
-
پاکستان نے سکیورٹی خطرات کے درمیان افغانستان کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہ بند کردی
-
عالمی یکجہتی میں سب کا فائدہ، ترقیاتی مالیات کے لیے سپین کا مقدمہ
-
ججوں کو فیصلے کہیں اور سے مل رہے ہیں پھر تو نظام ختم ہوگیا، شاہد خاقان عباسی
-
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
-
شفالی کی اچانک موت کی وجہ سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.